جعفرآباد(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار کے قریب گوٹھ بہادر خان رند میں دوگرپوں میں مسلح تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب گوٹھ بہادر خان رند میں دوگرپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔

