نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)ایف سی نارتھ کی جانب سے نوشکی ملیشیا کے زیرِ انتظام ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا جس میں پاک افغان سرحد کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جرگے میں کمانڈنٹ کرنل انصر علی، ڈپٹی کمشنر محمد حسین ہزارہ، ونگ کمانڈر کرنل قیصر، ایس پی عتیق الرحمن، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میر محمد علی خان مینگل سمیت ضلعی انتظامیہ، قبائلی عمائدین، مختلف محکموں کے افسران، ہندو برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جرگے میں مقامی لوگوں نے اپنے مسائل پیش کیے جن کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ کرنل انصر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی نارتھ اور عوام کے درمیان تعاون کو جرگوں کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ ضلعی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی پیش رفت جاری رکھی جائے گی۔
نوشکی میں ایف سی نارتھ اور ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ جرگہ؛ سرحدی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

ٹیگز:
نوشکی
