اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیر داخلہ نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

