کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے کوئٹہ کینٹ میں پاک آرمی کی جانب سے لیویز فورس کو دی جانیوالی ایس ایس جی لائٹ کمانڈو ٹریننگ کی پانچویں بیچ کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافہ ایک شاندار کامیابی ہے قیام امن میں لیویز فورس نے قابل فخر کردار ادا کیا ہے لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے پاک فوج کے زیر تربیت لیویز فورس دیگر سیکورٹی فورسز کے ہمراہ شانہ بشانہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اس موقع پر لیویز فورس کے اہلکاروں نے پاک فوج سے لی جانے والی تربیت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مشق کے دوران دہشت گردوں کے کیمپوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور دہشت گردوں پر قابو پا کر ان کا صفایا کر لیا اور انکے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ پاسنگ آوٹ کی تقریب میں ڈی جی لیویز بلوچستان نصیب اللہ کا کڑ اور کمانڈنٹ خضدار لیویز ٹریننگ سینٹر کرنل محمد انور بلوچ سمیت پاک فوج کے آفیسران موجود تھے۔ زاہد سلیم نے لیویز پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور اس موقع پر انہیں لیویز کے چاق و چوبند دستے سلامی بھی پیش کی۔ ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زاہد سلیم نے کہا کہ لیویز فورس کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے آج آپ کی یہ کارکردگی اس امر کی عکاسی ہے کہ آپ صوبے کی دیگر سیکورٹی اداروں سے کسی طرح بھی کم نہیں آپ کی یہ کار کردگی لیویز فورس کیلئے باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے ریکروٹس خوش نصیب ہیں کہ انہیں آج سے ملک کی سلامتی اور عوام کے جان و مال کی تحفظ کی ذمہ داری سونپی جارہی ہے لیویز کے جوان دوران ڈیوٹی اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کریں گے اور لیویز کا مثبت تاثر قائم رکھتے ہوئے عوام اور لیویز کے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم رکھیں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز نصیب اللہ کاکڑ کی لیویز فورس کیلئے انکی کارکردگی کو بھی سراہا۔پاک فوج نے عصر حاضر کے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے لیویز فورس کو بنیادی تربیت، جسمانی فٹنس، نشانہ بازی، Tower, wpn handling, UCBC, Rapplling اور Room clearing جیسے ایڈوانس کورسز کی ٹریننگ دی گئی۔
قیام امن میں لیویز فورس نے قابل فخر کردار ادا کیا ہے ، زاہد سلیم

ٹیگز:
زاہد سلیم
