نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)رخشان سوشل ویلفیئر فورم نوشکی بلوچستان کے جنرل باڈی کااجلاس بی اینڈ آر ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کامریڈ جمیل نے کی، اجلاس میں تلاوت کلام پاک کے بعد مختلف ایجنڈا پر غور و خوص ہوا،باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے رخشان سوشل ویلفیئر فورم نوشکی بلوچستان کا کابینہ تشکیل دے دی گئی، سرپرست اعلی میر ظہور احمد بلوچ، صدر کامریڈ جمیل احمد بلوچ، نائب صدر اول عبداللہ جان، نائب صدر دوئم بشیر احمد بادینی، جنرل سیکرٹری فہیم بلوچ، فنانس سیکرٹری ماسٹر شوکت علی، رابطہ سیکرٹری علی اصغر بلوچ، پریس سیکرٹری طاہر بھائی، لیبر سیکرٹری محمد صادق بادینی اور آفس سیکرٹری غلام حیدر بلوچ منتخب ہوگئے، اجلاس سیرخشان سوشل ویلفیئر فورم نوشکی بلوچستان کے صدر کامریڈ جمیل بلوچ، جنرل سیکرٹری فہیم بلوچ ماسٹر شوکت علی، محمد صادق، اصغر علی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رخشان سوشل ویلفیئر فورم نوشکی بلوچستان سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیگی اور رخشان ڈویژن کے جملہ مسائل سمیت نوجوان بے روزگاروں کو روزگار کے مسائل حل کے لئے بھرپور جدوجہد کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیندک پروجیکٹ اور ریکوڈک پروجیکٹ میں رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے کھوٹہ اور سوشل سیکٹر میں پروجیکٹ فنڈز کو سماجی، فلاح وبہبود کے کاموں میں استعمال کرنے کے لئے بھرپور کیمپین چلائی جائے گی تاکہ رخشان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن، صحت، صفائی، آبنوشی، بجلی، گیس، روڈز، منشیات، سپورٹس اور دیگر سماجی مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی تاکہ دیہی علاقوں کے بنیادی عوامی اور علاقائی مسائل حل ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کے مستقل بحالی کے لئے تحریک چلائی جائے گی۔
رخشان سوشل ویلفیئر فورم نوشکی بلوچستان سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیگی، کامریڈ جمیل بلوچ

ٹیگز:
کامریڈ جمیل بلوچ
