اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)پولیس تھانہ باغ ہیڈ کی حدود گوٹھ احمد آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ماموں عبدالغفار کھوسہ نے فائرنگ کر کے اپنی بھانجی آسیہ بی بی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سعد اللہ جمالی پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کا نتیجہ ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اوستہ محمد،سیاہ کاری کے الزام میں لڑکی قتل

ٹیگز:
سیاہ کاری
