کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا صحت اور تعلیم کے شعبوں سے زیادہ تعلق رہتا ہے مگر دونوں شعبے درہم برہم رہتے ہیں اپنے اپنے اضلاع کے کوٹہ پر نشستوں پر میڈیکل کالجز میں داخلہ لے کر ڈاکٹر بننے والے اپنے ضلع میں خدمات انجام دینے کی بجائے کوئٹہ ٹرانسفر کرالیتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے ڈاکٹروں کو اپنی ملازمت کے ابتدائی پانچ سے سات سال کوئٹہ میں ملازمت کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کا کام اگرچہ قانون سازی ہے مگر حلقے کے عوام جن کے ووٹوں سے ہم منتخب ہوکر یہاں آتے ہیں وہ اپنے مسائل کے حل اور بنیادی سہولتوں کے حصول کے لئے ہمارے پاس آتے ہیں ہم انہیں کیا جواب دیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈاکٹروں کی پہلی تعیناتی ان کے اپنے اضلاع میں یقینی بنائی جائے اور جو ایسا نہیں کرتے ان کے خلاف کارروائی کی جائے
عوام کا صحت اور تعلیم کے شعبوں سے زیادہ تعلق رہتا ہے، مٹھا خان کاکڑ

ٹیگز:
مٹھا خان کاکڑ
