خا ران(ڈیلی گرین گوادر) خا ران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق اتوار کو خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2ریکارڈ کی گئی تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین میں 10کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف و حراس کی حالت میں کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں سے باہر نکال آئے۔
خا ران میں زلزلے کے جھٹکے

ٹیگز:
خا ران
