کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا،اہل خانہ نے احتجاجاً ائیر پورٹ روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غوڑگئی سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص ظفر بازئی کو اغواء کرلیا اورنامعلوم مقام کی طرف فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اہل خانہ اور بازئی قبائل نے اغواء کے خلاف ائیر پورٹ روڈ پر بی اے مال کے قریب دھرنا دیکر ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اورشہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی نامعلوم دہشت گردوں نے ظفر بازئی کے دو بھائیوں کو بم دھماکے میں شہید کیا تھا جس کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے اور آج نامعلوم افرا د نے ظفر بازئی کو بھی اغواء کرلیا حکومت فوری طور پر ظفر بازئی کی بحفاظت بازئی کو یقینی بنائے اورملزمان کوگرفتار کرکے قرار واقعی سزدی جائے۔انہو ں نے کہا کہ جب تک ظفر بازئی کو بازیاب نہیں کرایا جاتا اسوقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
کوئٹہ ٗنامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا،اہل خانہ نے احتجاجاً ائیر پورٹ روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا

ٹیگز:
کوئٹہ
