کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چاغی میں لیویز فورس کی کاروائی بد نام زمانہ 4ڈاکوؤں کو گر فتا رکر لیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کو لیویز فورس نے تحصیل چاغی کے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف تین مختلف چھاپے مارے جس کے دوران بد نام زمانہ 4ڈاکوؤں کو گر فتا رکر لیا گیا۔ لیویز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس پستول،لائیو راؤنڈز اورجرائم میں استعمال ہونے والی تین موٹر سائیکلیں بھی بر آمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں۔لیویز نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گینگ کے دیگر مجرموں کی گرفتاری کے لئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
چاغی میں لیویز فورس کی کاروائی بد نام زمانہ 4 ڈاکوگرفتار

ٹیگز:
چاغی
