کراچی (ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جناح اسپتال کراچی پہنچے، دہشت گرد حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔صدر عارف علوی نے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بہادری کو سراہا، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی دہشت گرد حملے کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملے کے منصوبہ ساز سزا سے بچ نہیں سکتے۔

