کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں علما کا کردار کلیدی ہے اور ہمیں معاشرے میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے علما اور مشائخ اللہ کے نیک بندے ہیں اور اللہ کے نیک بندوں پر امتحانات اور آزمائشیں آتی رہتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی اسمبلی میں علما اور مشائخ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اللہ کے بندے ہیں اور دنیا میں اپنے اعمال کیخود ذمہ دار ہیں اللہ تعالی زمین پر عدل و انصاف کو پسند کرتا ہے ہم پر آنے والے سیلاب زلزلے اور وبائیں اللہ تعالی کی طرف سے ہماری آزمائش ہیں وزیر اعلی نے کہا کہ اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ظالم کے دفاع اور مظلوم کے حق میں آواز نہ اٹھانے والی قومیں تباہ ہو جاتی ہیں جو لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر دوسرے کے بچوں کا مستقبل خراب کرتے ہیں وہ اپنے بچوں کا مستقبل بھی کبھی نہیں بنا سکتے انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہیں یہ میرے ایمان کا حصہ ہے کہ تمام فیصلے میرٹ پر کروں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے نظام قدرت میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور جنہیں اللہ تعالی پر توکل ہوتا ہے انہیں کوئی خوف نہیں ہوتا ہمیں انسانیت کے رشتے کو سب سے زیادہ مقدم رکھنا چاہیے اور ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہونا چاہیے وزیراعلی نے کہا کہ میرا عہدہ اور منصب اس امر کا متقاضی ہے کہ میں اپنے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں اور آپ نے صوبے کی تعمیر و ترقی اور ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکوں اس موقع پر علمائے کرام نے مختلف امور پر وزیراعلی سے بات چیت کی۔
معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں علما کا کردار کلیدی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
