چمن(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع چمن کے 29 اراکین پر مبنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ جس سے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ نے حلف لیا۔ اس موقع پر پشتونخوا ایس او کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی، مالیات آرگنائزر نواز کاکڑ، ڈپٹی آرگنائزرز خوشحال خان کاکڑ، امین اچکزئی، سید وہاب آغا، ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر عطا محمد ناقرار،ضلع چمن کے آرگنائزر احسان اللہ اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی سینئر معاون سیکرٹری کریم خان ناظم نے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام منتخب اراکین کو مبارکباد باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آرگنائزنگ کمیٹی ضلع چمن کے تعلیمی اداروں، علاقوں۔ گلی محلوں کی سطح پر PSO کی تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانے اور نئے ابتدائی یونٹس کے قیام کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ چمن میں پشتونخوا ایس او کی تنظیم کی فعالیت نہ صرف طلبا بلکہ نوجوانوں کی قومی سیاسی شعور دینے اور انہیں اپنی قومی پارٹی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صفوں میں شامل کرکے اپنے حقوق اور قومی اہداف کے حصول کی جاری جدوجہد تقویت بخشنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج چمن میں تعلیمی اداروں کی صورتحال تباہی سے دوچار ہیں، بوائز وگرلز سکولوں اور کالج میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، جدید لیبارٹریاں، کمپیوٹر لیب، بورڈ وغیرہ اور طلباء اور اساتذہ کیلئے کوئی سہولت حاصل نہیں، کالج میں اب بھی گرلز اساتذہ کی کمی کے باعث مرد اساتذہ ایکسٹرا کلاسز لے رہے ہیں۔ جبکہ خواتین اساتذہ، لیکچررز، پروفیسرز موجود یا تو غیر حاضر ہیں یا تو اٹیچمنٹ کی بنیاد پر کئی اور ملازمت کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں لیکن حکومت کی غیر سنجیدگی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ نئے سال کے آغاز ہونے کے باوجود اب تک سکولوں کو درسی کتب کی فراہمی نہیں کی گئی اور اگلے مہینے مارچ سے تعلیمی سلسلہ بحال ہوجائیگا اور طلباء وطالبات اور اساتذہ کو پھر سے کتب کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات سے دوچار ہونا پڑیگا اور سلیبس بھی متاثرہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہرتعلیمی ادارے میں جدید بنیادی سائنسی ٹیکنالوجی، وہاں طلباء وطالبات کیلئے معیار تعلیم، ان کے آئینی، جمہوری، علمی حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے ہر فورم پر مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے پر نہ صرف زور دیگی بلکہ اس کیلئے جدوجہد بھی جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ضلع چمن کے آرگنائزر احسان اللہ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر ممتاز خان، اطلاعات آرگنائزر صدام خان،مالیات آرگنائزر ادریس خان اور بسم اللہ، عیسیٰ خان، محی الدین، وارث خان، بلال خان، اسرار خان، ادریس خان،انعام اللہ، عصمت اللہ، عبدالمجید، عجب خان، محمد آصف، اکرام اللہ، عبدالمالک، محمد ظاہر شاہ، محمود خان، محمد نعیم، عصمت اللہ، داد محمد، رحمت اللہ حق پرست، نصرالدین، لطیف خان، افغان، محمد حنیف اور محمد اصغرآرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔
پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع چمن کے 29 اراکین پر مبنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

ٹیگز:
پشتونخواسٹوڈنٹس
