سوئی/ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ڈیرہ بگٹی اور سوئی کا دورہ، کیاکور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سوئی کا دورہ کیا قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیاقبائلی عمائدین میں سینیٹر میر سرفراز کے بڑے بھائی میر جان محمد چیف آف شمبانی وڈیرہ غلام نبی وڈیرہ شاہمراد مسوری چیف آف کلپر وڈیرہ جلال کلپر وڈیرہ محمد بخش موندرانی دیگر معتبرین نے شرکت کی معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر نے کہا علاقہ میں امن امان صورتحال مزیدبہتر کرینگے جس میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا کور کمانڈر بلوچستان میں کہا کہ اگر کوئی ہتھیار پھینک کر امن کا راستہ اپنانا چاہتا ہے تو انھیں معاف کر دیا جائیگا شہر میں دہشت گردی ملوث عناصر کے خلاف معتبرین کردار ادا کرے انکی شناخت کرکے گرفتار کرواکر قانون کے مطابق سزا دلوانے میں اداروں کی مدد کرنا ہوگا تاکہ عوام کی جان مال کی تحفظ یقینی ہو ایف سی کی چیک پوسٹ جو امن کے لیے ضروری ہیں قائم رہینگے باقی جہاں ضرورت نہیں ہوگا دوسرے سائیڈ چوکیاں قائم ہونگے جہاں ضرورت ہو گا.ایف سی عوام کے جان مال کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار رہیگا خدمت کرتا رہیگا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
اگرکوئی ہتھیار پھینک کر امن کا راستہ اپنانا چاہتا ہے توانھیں معاف کر دیا جائیگا ، کور کمانڈر بلوچستان

ٹیگز:
کور کمانڈر بلوچستان
