کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی / نامزد چیرمین میر نور الدین نوشیروانی نے اپنے مشترکہ بیان کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی کونسلران بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں آل پارٹیز مشن کو کامیاب بنائیں۔ کونسلران انفرادی مفادات کو ترک کرکے علاقے کی ترقی کو ترجیع دیں۔ خاران کے عوام نے جنرل الیکشن 2018 میں تاریخ ساز غلطی کرکے موجودہ نمائندوں کو بھاری اکثریت کامیاب کیا مگر بدقسمتی سے موجودہ نمائندوں نے اربوں روپے کے کرپشن اور سبزباغ دیکھاکر 50 سال پیچھے دھکیل دیا اور خاران کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ بن گے۔ جھوٹ اور فریب کی سیاست کی منزل نہیں ہوتی انشااللہ خاران کے عوام اور نومنتخب کونسلران بلدیاتی الیکشن میں اس غلطی کو نہیں دہرائیں گے۔ بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی کونسلران حق اور سچائی کا ساتھ دینگے۔ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام کونسلران کو پیغیام دیتاہوں خاران کے بہتر مستقبل کے لیے سابق صوبائی وزہر داخلہ فرزند خاران میر شعیب جان نوشیروانی، نامزد چیرمین میر نورالدین نوشیروانی کا ہاتھ مظبوط کریں۔ اور نیک نیتی اور سچائی مخلصی کے ساتھ پارٹی کا ساتھ دیں۔ جس کونسلران نے پارٹی فیصلہ کی خلاف ورزی کیا اس کو پارٹی سے فارغ کردیا جایگا۔ جو کونسلر اپنی انفرادی مراعات اور مفادات کی خاطر پارٹی فیصلہ کے پابند نہیں وہ کھبی بھی خیر خواہ خاران نہیں ہوسکتا۔ ایسے لوگوں کے لیے ہمارے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
کونسلران انفرادی مفادات کو ترک کرکے علاقے کی ترقی کو ترجیع دیں ، میرعبدالکریم نوشیروانی

ٹیگز:
میرعبدالکریم نوشیروانی
