کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بلوچستان میں سیلابی صورتحال میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی ساہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے 500ٹینٹ اور امدادی سامان حکومت بلوچستان کو موصول ہوگیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مشکل کی اس گھڑی میں تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سندھ بھی بلوچستان کی طرح سیلابی صورتحال سے دوچار ہے مشکل گھڑی میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع ہوگاجب تک ریسکیواور بحالی کا کام مکمل نہیں ہوگا چین سے نہیں بیٹھیں گے آفت بڑی ہے،محدود وسائل کے باوجود ریلیف کا کام جاری ہے۔
مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

ٹیگز:
وزیراعلیٰ سندھ
