کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھیلنے کے لئے شاہد خان آفریدی سمیت دیگر کھلاڑ ی کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ میں ہو نے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمئی کے درمیان نمائشی میچ کھیلنے کے لئے شاہد خان آفریدی، با بر اعظم، سر فراز احمد، وہاب ریاض،کامران اکمل، محمد حفیظ، نسیم شاہ،محمد نواز، اعظم خان اورمعین خان کوئٹہ پہنچ گئے۔ کھلاڑیوں کی آمد پر کوئٹہ شہر اورایئر پورٹ پرسیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی،کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ،ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ڈاکٹر نعیم، ڈی جی اسپورٹس درا بلوچ،اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار نے میچ کے لئے آنے والے کھلاڑیوں کااستقبال کیا۔
کوئٹہ ، پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھیلنے کے لئے شاہد خان آفریدی سمیت دیگرکھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے

ٹیگز:
پی ایس ایل
