کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع گوادر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا۔ محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گوادر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردیاگیاہے محکمہ داخلہ نے سیکشن 144 Cr.P.C 1898 کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ضلع گوادر میں 144 نافذ کردیانوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گوادر میں ہتھیاروں کی نمائش/استعمال، اجتماعات دھرنے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ضلع بھر میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگئی۔ ضلع گوادر میں فوری 2 فروری 2023 سے ایک ماہ کی مدت کے لیے دفعہ 144 لگایا گیا ہے۔
گوادرمیں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

ٹیگز:
گوادر
