کراچی /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل صوبائی وزیر زراعت واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی عمل کو سائنسی اصولوں پر استوار کرنے اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر بنیادی انسانی اور سیاسی ضروریات کی تکمیل ممکن نہیں۔بلوچستان مختلف ادوار میں مختلف قوتوں کے زیر عتاب رہ کر بنیادی انسانی سیاسی و اخلاقی عمل سے محروم انا پرستی تعصب تنگ نظری کے باعث بلوچستان کو مزید تاریکی میں دھکیلا گیا ہے۔دنیا تیز ترین بدلتے وقت اور حالات اور ترقی کے عمل سے بلوچستان کو دانستہ دور رکھنے فرسودہ روایات کو مسلط کرنے کی ناکام کوشیش بدستور جاری ہے۔جہاں پر علمی و شعوری عمل کو زیر کرکے بلوچستان کو مزید پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔بی این پی عوامی بلوچستان کے ایک نمائندہ سیاسی و جمہوری جماعت کی حیثیت سے تعصب اور تنگ نظری سے پاک بلا رنگ و نسل بلوچستانی عوام کی بہتر نمائندگی اور رہنمائی کے ساتھ علمی و شعوری عمل کو اجاگر کرنے کی عملی اقدامات پر عمل پیرا محدود وسائل میں رہتے ہوئے سطحی اور جذباتی خالی جولی نعروں اور دعوں کے بجائے عملی طور اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ میں بی بی این پی عوامی حب کے ضلعی آرگنائزر میر قدرت اللہ ریکی ڈپٹی آرگنائزر اکبر اسکانی تحصیل آرگنائزر صدام حسین ریکی صفیح اللہ زہری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علم و زانت کو عملی طور قومی عمل کا اہم جز گرانتے ہوئے اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے اور نہ بلوچستان کو مزید علمی و شعوری بنیادوں پر پسماندہ رکھنے کا متعمل ہوسکتا ہے۔بلوچستان بھر بالخصوص مکران میں تعلیمی انقلاب ہماری طویل جدوجہد اور کوششوں کی ثمر ہے۔مکران میڈیکل کالجز ٹیکنکل کالجز یونیورسٹی کیمپسز کے ساتھ مختلف تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ اپنی تعلیمی انقلاب کے خوابوں کی تکمیل لکھا پڑھا بلوچستان اور لکھا پڑھا مکران کیلئے مزید عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
بلوچستان کو آنا پرستی تعصب وتنگ نظری کی وجہ سے تاریکی میں دھکیلاگیا ، میر اسد بلوچ

ٹیگز:
میر اسد بلوچ
