کراچی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میراسرار اللہ خان زہری نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے صوابدید پر ہے اور ان کا ہر پالیسی کا نشانہ غریب عوام ہے۔تیل گیس بجلی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑایا جارہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام نان شبینہ کا محتاج ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے ضلع قلات و ضلع خضدار کے وفود کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میر اسراراللہ خان زہری نے کہاکہ ملکی معیشت آئی ایم ایف صوابدید پر ہے اور ان کا ہر پالیسی کا نشانہ غریب عوام ہے۔تیل گیس بجلی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑایا جارہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام نان شبینہ کا محتاج ہیمیر اسراراللہ خان زہری نے کہا ورکر پارٹی کا اثاثہ ہیں ورکر ہی کے بدولت پارٹی ہر مشکل مرحلہ عبور کرتا ہے وفد میں ضلع خضدار سی سی ممبر غلام حسین بلوچ اور ضلع قلات سے بی این پی عوامی قلات کے ضلعی ڈپٹی آرگنازر میرنزیراحمد نیچاری،مرکزی رہنما ٹکری محمد امین محمد شہی،میر محبوب شاہوانی،ٹکری مطیب محمد شہی کر رہے ہیں۔
پاکستانی معیشت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے صوابدید پر ہے ، میراسرار اللہ زہری

ٹیگز:
میراسرار اللہ زہری
