کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوام کو الیکشن میں ہوش کاناخن لیتے ہوئے دیانت دارلوگوں کا ساتھ دینا چاہیے۔75سالہ فوجی آمریت ونام نہاد جمہوری نااہل حکومتوں کی وجہ سے عوام مسائل کے نہ ختم ہونے والے دلدل میں پھنس گیے ہیں مسائل کا حل دیانت دار لوگون کے ذریعے اسلامی نظام ہے جماعت اسلامی کی جدوجہد اسلامی جمہوری نظا م کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ہے عوامنے جن قوتوں کوباربارآزماکرنہ ختم ہونے والی پریشانی ومشکل کاسوداکیا ہے اس سے نکلنے کاحل جماعت اسلامی ہے۔ہڑتالوں واحتجاج کابھی ا ن حکمرانو ں پر اثرنہیں ہوتا۔قومیت لسانیت فرقہ واریت کے بجائے اسلامی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسلام وقومیت کے نام پر سیاست کرنے والوں نے بھی قوم ومذہب کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے قلعہ سیف اللہ کے دورے کے دوران انتخابی دفتر کے افتتاح،ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرقلعہ سیف اللہ سے قومی اسمبلی کے نامزدامیدوارمولاناعبدالکبیر شاکر،صوبائی اسمبلی کے امیدوارمولاناعبدالحمیدمنصوری،امیر ضلع حاجی نظیف اللہ ودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔انہوں نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی عوام نے تاریخی قربانی دے کرانبیاء کی سرزمین کادفاع کیا۔اہل غزہ نے جرات واستقامت سے اسرائیل کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملایا۔نام نہادسپرطاقتیں اوراسرائیل ناکام ہوگئے۔ غزہ میں عارضی جنگ بندی اسرائیل کی شکست کااعلان ہے،حماس نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزئم کے سامنے بندھ باندھ دیاہے۔ غزہ کی ڈیڑھ ماہ کی جنگ نے حق وباطل کی تمیزواضح کردی ہے اہل حق نے قلیل تعداداورنہتے ہونے کے باوجود اسرائیل اورعالمی طاقتوں کوایمانی قوت،استقامت اورصبروحوصلے سے شکست دی ہے،اس جنگ کانتیجہ ہے کہ اہل غزہ نے اسرائیلی قوت و طاقت کا یہ طلسم توڑ دیا ہے کہ اس سے کوئی لڑ نہیں سکتا۔ فلسطینی مجاہدین ابھی تک میدان میں ہیں اور انہوں نے یہ بتا دیا ہے کہ افغان مجاہدین امریکہ سے لڑ سکتے ہیں تو فلسطینی بھی اسرائیل سے لڑ سکتے ہیں اور یہ جنگ بھی جیتی جا سکتی ہے۔بلوچستان کے سلگتے مسائل،بدعنوانی،بدامنی،نفرت وتعصب کے میں اضافے کے ذمہ دار گزشتہ کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط نااہل بدعنوان طبقات ہیں۔اہل بلوچستان کااستحصال مقتدرقوتوں کیساتھ باربارحکومتوں میں شامل پارٹیوں ومنتخب نمائندوں نے بھی کیا جماعت اسلامی سب کا بلاتفریق رنگ ونسل احتساب چاہتی ہے۔آئندہ الیکشن میں گوادر،قلعہ سیف اللہ،کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں جماعت اسلامی نے دیانت دارمخلص وپڑھے لکھے امیدوارکھڑے کیے ہیں قلعہ سیف اللہ میں مولاناعبدالکبیرشاکرقومی جبکہ مولاناعبدالحمیدمنصوری صوبائی اسمبلی کے امیدوارہوں گے۔ہم بلوچستان کو ریگستان بنانے والوں کا احتساب کرکے عوام کے دولت عوام پر بلوچستان کے وسائل بلوچستان پرخرچ کریں گے۔
عوام کو الیکشن میں ہوش کاناخن لیتے ہوئے دیانت دارلوگوں کا ساتھ دینا چاہیے، مولاناعبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولاناعبدالحق ہاشمی
