لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے وہ آصف زرداری سے متعلق بیان پر قائم ہیں۔ زمان پارک لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں بولے آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔ ہتک عزت کا دعویٰ وہ کرتے ہیں جن کی اپنی کوئی عزت ہو۔
عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آ چکی ہے۔ 90 روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین شکنی ہو گی۔ ٹھیک ہوکر انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔

