کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعبدالکریم جمالی کی خصوصی ہدایت پر صوبہ کے مختلف گرڈاسٹیشنز میں موجود پاور ٹرانسفارمروں کی استعدادکار بڑھانے کیلئے مختلف منصوبوں پرکام مکمل کرلئے ہیں۔اس سلسلے میں کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) نے گزشتہ تین ماہ کے دوران کوئٹہ، خضدار،وڈھ، سوئی، ڈیرہ مرادجمالی، مچھ اور یارو کے علاقوں میں 7گرڈاسٹیشنز کے پاور ٹرانسفارمرز کی استعدادکار بڑھادی گئی ہے۔اس سلسلے میں 132Kvخضدارگرڈاسٹیشن کے 20/26ایم وی اے کی جگہ دوگنی استعدادیعنی 40ایم وی اے کاپاور ٹرانسفارمر نصب کیا جاچکا ہے۔اسی طرح 132Kvوڈھ گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے، یارو گرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے، دروازہ گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے، مچھ گرڈاسٹیشن میں 10/13ایم وی اے، ڈیرہ مرادجمالی میں 40ایم وی اے جبکہ سوئی گرڈاسٹیشن میں بھی 20/26ایم وی اے پاور ٹرانسفارمروں کی استعدادکار بڑھانے کے منصوبوں کاکام شامل ہیں اوران پاور ٹرانسفارمروں کو باقاعدہ طورپر آپریشنل بھی کردئیے گئے ہیں۔ صارفین کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی کی خصوصی ہدایت پر کیسکوکے شعبہ جی ایس سی نے مذکورہ منصوبوں پر کام مختصرمدمت میں مکمل کرلیا اور یہ تمام منصوبے کیسکونے اپنے ترقیاتی فنڈزسے پایہ تکمیل تک پہنچادئیے ہیں جس پر مجموعی طورپر54کروڑ41لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ گرڈاسٹیشنوں میں موجودکم استعدادکے پاورٹرانسفارمرز پر اضافی لوڈکے سبب متعلقہ صارفین کووولٹیج میں کمی بیشی اور بجلی کی مسلسل فراہمی میں مشکلات کاسامنارہتاتھا۔تاہم اب دوگنی استعدادکاروالے پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد ان گرڈاسٹیشنوں کے ٹرانسفارمرز سے منسلک تمام فیڈرو ں کے صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے میں مددملے گی۔ علاوہ ازیں ٹرانسفارمرپراضافی لوڈکے مسئلے پربھی قابوپالیاجائے گا۔
کیسکونے صوبے کے 7 گرڈاسٹیشنوں میں موجود پاور ٹرانسفارمروں کی استعداد کاربڑھانے کے منصوبے مکمل کرلئے

ٹیگز:
کیسکو
