کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جے یو آئی پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ اجتماعی نظم خواہ کس بھی نوعیت کا ہو اس سے وابستہ افراد کیلئے ضروری ہے کہ وہ ان اصولوں اور مقاصد کے ساتھ وفادار ہوں جن اصولوں کی بنیاد پر پہلے دن اس جماعت کو منظم کیا گیا تھا جن عہدیداروں کا تقرر ضابطوں کی پاسداری کی نگرانی کیلئے کی جاتی ہو اگر وہ خود ہی ان ضوابط کو توڑنے کا مرتکب ہوتے رہیں تو جماعت کا وحدت انتشار میں تبدیل ہوجاتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پارٹی کے صوبائی رابطہ مرکز کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی میں انتشار کا سبب عہدوں کی ترتیب کے اوپر اعتراض نہیں بلکہ عہدیداروں کا شریعت سے منافی انفرادی روش اور خودغرضی پر مبنی جماعتی کردار ہے ہمارا موقف یہ ہے کہ جماعت کے عہدیدار خواہ جو بھی ہوں ان کے کردار فیصلوں اور اقدامات میں سنت و ہدایت کی پیروی اور جماعتی اصولوں کا اتباع نظر آنا چاہیے اپنے ادنی سے ادنی ذاتی مصلحت کو جماعت کے بڑے سے بڑے اصول کے اوپر فوقیت دینے کا معنی یہ ہے کہ افراد جماعت کو چلانے کیلئے نہیں ہیں بلکہ جماعت بالادست افراد کو چلانے کیلئے کام کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر جماعت کے عہدیدار ان کو سونپے گئے فرائض اور ذمہ داریاں فرض شناسی اور دیانت داری کے ساتھ نبھاتے ہوں اور عام ارکان میں اطاعت کا جزبہ موجود ہو تو پوری جماعت کو عزت اور غلبہ حاصل ہو جاتا ہے لیکن جب ذمہ داران خود ہی ایمان کے ضعف کا شکار ہوجائے تو عام ارکان میں خود بخود اطاعت سے انحراف پیدا ہوتاہے اور ایسی جماعت جماعت نہیں ہوتی بلکہ مختلف اغراض کیلئے اکٹھ کرنے والے انسانوں کا انبوہ اور بھیڑ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جماعتی ذامہ داریوں کو نبھانے میں دیدہ دانستہ ہیرپھیر جماعت کے ساتھ خیانت ہے اور جماعت و امت کے ساتھ خیانت انفرادی خیانت سے بڑھ کر سنگین جرم ہے جے یو آئی میں منظم خیانت کی چلن کو فروغ دینے والے حضرات سے مناسب موقع پر جواب طلب کروں گا کہ انہوں نے جماعت کی شناخت تشخص اور نام کو تبدیل کرنے کے قانونی اور عملی اقدامات کس دستوری اختیار کے تحت اٹھائے اس موقع پر جے یو آئی پاکستان کا صوبائی امیر مولانا عبدالمالک صوبائی نائب امیر اور ضلع کوئٹہ کا امیر حاجی امین اللہ امین صوبائی نائب امیر مولانا محمد اقبال عثمانی حاجی عبدالصادق نورزئی حاجی عبدالرزاق لانگو و دیگر رہنما بھی موجود تھے
اطاعت کا جزبہ موجود ہو تو پوری جماعت کو عزت اور غلبہ حاصل ہو جاتا ہے ، مولانا محمد خان شیرانی

ٹیگز:
مولانا محمد خان شیرانی
