کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے کیسکو کچہری پروگرام منعقد کررہی ہے۔ اس سلسلے میں 8مارچ 2023کو (بروزبدھ) زرغون ڈویژن کیسکوکے دفترواقع چمن ہاوسنگ اسکیم ائیرپورٹ روڈکوئٹہ میں کھلی کچہری کاانعقادکیاجائے گا جس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکوسنٹرل سرکل انجینئر میر مجیب الرحمن مری کیسکوزرغون ڈویژن کے ایگزیکٹوانجینئر کے ہمراہ بوقت صبح11بجے سے دن ایک بجے تک صارفین کی شکایات براہ راست سنیں گے۔لہٰذاکیسکوسنٹرل سرکل کوئٹہ کے وہ تمام صارفین جن میں کینٹ،کچہری،مری آباداور کچلاک سب ڈویژن شامل ہیں وہ بجلی سے متعلق شکایات کے سلسلے میں 08مارچ کے روز براہ راست سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوسے رابطہ کریں نیز تمام صارفین کھلی کچہری میں اپنا بجلی بل بھی ہمرا ہ لائیں۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیر اہتمام 8مارچ کو کوئٹہ میں کھلی کچہری کاانعقادکیاجائے گا ، کیسکو

ٹیگز:
کیسکو
