قلات سابق و فاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق برات کے سر براہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچ نوجونواں کا بری طرح استحصال کررہی ہیں اور بلوچ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں سے دور رکھا جارہا ہے جس کے باعث نوجوان بے راہ روی کا شکار ہیں اور حکومتی لوگ گھجرے اڑا رہے ہیں انہوں نے قلات میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاسابق و فاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق برات کے سر براہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ ہمارے حکومتی ارکان ملک کے سیاستدانوں کا یہ حال ہے کہ اگر مرغی چوری ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے یہ دشمن نے چوری کیا ہے انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اربوں روپے سکورٹی کے نام پر خرچ ہوتے ہیں جگہ جگہ اداروں کے لوگ موجود ہیں پھر بھی دشمن جب چاہے جہاں چاہے بے گناہ افراد کا قتل عام کرتے ہیں انہوں کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑ ھتی جارہی ہے بلوچستان میں زریعہ معاش نہ ہو نے کے برابر ہیں اور بلوچ نو جوان تعلیم یافتہ بچے اور بچیاں ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر در بدر کی ٹھکریں کہارہے ہیں ان سے سرکاری ملازمتوں کے لیئے لاکھوں روپے وصول کیئے جاتے ہیں جو ان کے پاس نہیں ہو تی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی فیکٹری یا کمپنی نہیں اور جو ہے سارے کاسارا عملہ اور ملازمین باہر سے آتاہے ہیں اور بلوچستان کے لوگوں کو ان سے کوئی فائدہ نہیں انہوں نے کہ کہ بلوچ نوجوان لاہور پنجاب میں ہو یالیاری میں وہ کسمپرسی کی زندگی گازرنے پر مجبور ہے او ر آ ج کا نوجوان جو مستبل کا معمار ہیں وہ اپنے بہتر مستقبل سے محروم ہیں سابق و فاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق برات کے سر براہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ1988سے قبل جو امن تھا وہ آج نہیں ہے سرکاری اداروں میں غبن اور کرپشن عروج پر ہے ا نہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی 1988 سے رک گئی ہی ہماری حکو مت ای دوسرے کو لعن طعن میں مصروف ہیں سابق و فاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق برات کے سر براہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ ایک قومی حکومت تشکیل دیا جائے ہمارے سیاست دان پی ڈٰم ایم کے رہنماء نوجوان طلبا و طالبات قبائلی شخصیات اور سماجی افراد کو ایک ساتھ کیا جائے تاہم 22 کروڑ عوام کے بہتری کے لیئے کچھ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا پیسہ کہا ں جارہا ہے یہ آج تک بتایا نہیں انہوں نے کہ کہ فوجی حکومت کی تشکیل ناگزیر ہو چکی ہیں اور عوام موجودہ حکومت سے عاجز آچکی ہیں۔
حکومت بلوچ نوجونواں کا بری طرح استحصال کررہی ہیں، پرنس محی الدین بلوچ

ٹیگز:
پرنس محی الدین بلوچ
