کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میا ں محمد شہبا ز شر یف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ڈیفالٹ ہو نے سے بچاکرپاکستان کی نمبر ون سیا سی جماعت بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف پر معمولی سا کڑا وقت آ یا تو انہوں نے رونا اور توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے، ہما ری جما عت نے ہمیشہ مشکلا ت کا ڈٹ کر مقا بلہ کیا ہے آنے والے انتخابات میں وفا ق اوربلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد بلو چستان اور پاکستان تر قی کی جانب گامز ن ہو ں گے۔ یہ بات انہوں نے اسلا م آ با د میں مسلم لیگ (ن) کے مر کز ی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جب میں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تب ملک مشکل حالات سے گزر رہا تھا لیکن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے جس دلیری سے جد و جہد کی وہ آج تک کسی اور لیڈر نے نہیں کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف پر معمولی کڑا وقت کیا آگیا انہوں نے رونا اور توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف،سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے مشکلات حالات کا مقابلہ کیا،ملک کی حالت یہ ہو گئی تھی کہ کسی کا خیال نہیں تھا کہ ملک میں سیا سی جماعتوں کا وجود رہے گا لیکن واحد مسلم لیگ (ن) تھی جس نے لیڈسنبھالتے ہوئے پی ڈی ایم تشکیل دی جس میں جمعیت علماء اسلام،پاکستان پیپلز پارٹی، اے این پی، بلو چستان کے سیا سی جماعتوں نے ملک بھر میں ایک تحر یک چلائی جس کے بدلے ملک کو مشکلات حالات میں ڈیفالٹ ہو نے سے بچا لیا گیا،اگر وہی حالات ملک میں رہتے تو یہاں انسان انسان کو کھا جا تا،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کے مشکل حالات میں چیلنج قبول کر تے ہوئے بھاگ دھوڑ سنبھالی،لوگ ہم سے سوال کر تے تھے اور میں انہیں کہتاتھا کہ ہم نے ملک بچانا ہے سیا ست نہیں بچانی لیکن جو حق پر ہوتا ہے خداانہیں حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو بچا کرپاکستان کی نمبر ون سیا سی جماعت بننے کا مقام حاصل کیا ہے، پی ڈی ایم کو ساتھ لیکر چلائیں گے، صوبے میں ساتھیوں کو گلہ ہے لیکن ملک نے جس مرحلے سے گزرنا تھا وہ گزر گیا آئندہ آنے والا وقت عوام کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہے پارٹی میں بڑی شخصیات شمولیت اختیار کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں وفا ق اوربلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد بلو چستان اور پاکستان تر قی کی جانب گامز ن ہو گا، مشکل حالات سے ملک نکل گیا ہے ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج معاشی چیلنج ہے جس کو قابو کیا ہوا ہے ورنہ ملک اب تک ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا،وزیر اعظم اوروزیر خزانہ نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
مشکل حالات سے ملک نکل گیا ہے ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج معاشی چیلنج ہے، شیخ جعفر خان مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر خان مندوخیل
