کوہلوکوہلو میں لیویز کی کامیاب کاروائی منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا تے ہوئے چار ملزمان کو دھرلیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں ڈی سی کوہلوممتاز کھیتران کی خصوصی ہدایت پر کوہلو اور دکی کے سرحدی علاقے زرین میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے بلوچستان منشیات سمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز کھیتران اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے لیویز لائن میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر لیویز فورس نے کی ہے منشیات افغانستان سے بلوچستان سمگل کیا جارہا تھا مگر لیویز فورس نے رسالدار میجر شیر محمد مر ی کی سربراہی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے منصوبے کو ناکام بنادیا ہے منشیات میں ہیروئن،کرسٹل،آئس اور دیگر ڈرگ شامل ہیں لیویز فورس نے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق ناناصاحب زیارت ہے یہ گروہ مشرقی بلوچستان میں ایک طویل عرصے سے منشیات سمگل کرکے فروخت کررہے تھے اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے دو موٹرسائیکل، ایک پسٹل،روند،موبائل فونز برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے منشیات فروش چند پیسوں کی خاطر منشیات کو سمگل کرکے نوجوانوں کو اس جانب راغب کررہے ہیں جس سے ہمارے معاشرے میں بڑی تعداد میں لوگ کرسٹل،ہیروئن اور آئس جیسے منشیات میں مبتلا ہورہے ہیں صوبائی حکومت اور ہماری مکمل کوشش ہے کہ اضلاع کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کریں تاکہ منشیات کا روک تھام ممکن ہو۔
افغانستان سے مشرقی بلوچستان میں منشیات کے اسمگلنگ ناکام چار ملزمان گرفتار

ٹیگز:
افغانستان
