کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث بلوچستان کے 30اضلاع بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گئے کوئٹہ کے 4گرڈ اسٹیشنز سمیت صوبے کے 13مقامات پر بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی جبکہ صوبے بھر کی بجلی رات گئے تک بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن سے صوبے کے 30اضلاع بھی متاثر ہوئے جبکہ مکران کے تین اضلاع جنہیں ایران سے بجلی فراہم کی جاتی ہے میں بجلی کی فراہمی معطل نہیں ہوئی۔ ترجمان کیسکو کے مطابق بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہونے کے بعد کوئٹہ کے پانچ میں سے چار گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی جبکہ صوبے کے 13علاقوں میں بھی بجلی بحال کردی گئی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں بجلی کی مکمل بحالی کا عمل پیر کی رات گئے تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے 30 اضلاع بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گئے کوئٹہ کے 4 گرڈ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی بحال

ٹیگز:
بجلی کی فراہمی بحال
