کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی،صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ اور وڈیرہ شیرین مری نے جمعرات کو کراچی میں سابق وفاقی وزیر و بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے سربراہ میراسراراللہ زہری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان اورملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
میر جان محمد جمالی کی میراسراراللہ زہری سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
تبادلہ خیال
