کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تمام آپریشن سرکل میں جاریکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تمام آپریشن سرکل میں جاریکوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تمام آپریشن سرکل میں جاری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے کارروائیوں کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام علاقوں میں اب تک 5117 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں 3049گھریلو جبکہ 1986کمرشل اور 82انڈسٹریل کنکشنز شامل ہیں۔ صوبہ کے تمام علاقوں میں پولیس اسٹیشنوں اور لیویز تھانوں میں بجلی چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کے لیئے 1265 درخواستیں دائر کر دی گئیں ہیں اور اب تک مجموعی طور پرصوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف 380 ایف آئی آر درج ہو چکے ہیں جن میں سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 66، لورلائی میں 89، خضدار میں 65، سبی میں 93، پشین میں 46 اور مکران میں 21 ایف آئی آر درج ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک مجموعی طورپر166 بجلی چور بھی گرفتار ہو ئے جن کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔دریں اثناء بجلی چوروں کو 25 لاکھ 30 ہزار یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے ہیں۔کارروائی کے دوران اب تک بجلی چوری کی مد میں تمام بجلی چوروں کو تقریبا 13 کروڑ 83 لاکھ روپے جُرمانہ بھی کیئے گئے ہیں جبکہ بجلی چوروں سے جرمانہ کی مد میں اب تک 9 کروڑ 26 لاکھ روپے بھی وصول کیئے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کیسکو ٹیمیں صوبہ کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے موجودہ بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشن کو فوری طورپرہٹادیں اور اس سلسلے میں اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن کے دفترمیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے درخواست دیں۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تمام آپریشن سرکل میں جاری

ٹیگز:
الیکٹرک سپلائی
