کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انجمن تاجران آل بلوچستان کا اجلاس پیر کو صدر سردار نصرالدین اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سید صبورآغا،سیدطارق آغا،حاجی کمال کاکڑ،عین دین کاکڑ، نظام ترین،زعفران اچکزئی،جلال الدین اچکزئی،علاودین اچکزئی،امین اللہ، آغا بدرالدین کاکڑ،میر احمد ترکی لالے میاخیل،سید فدامحمد آغا رشید اچکزئی، حنیف اچکزئی، سید عمر آغا حکمت کاکڑ، سیف اللہ آغا، حاجی شاولی ترکئی اور شہر کے کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی نصرالدین اچکزئی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے لوگ شدید سردی میں ایک دس کلو آٹے کے تھیلے کیلئے رات سے قطاروں میں کھڑے ہوجاتے ہیں لیکن انہیں آٹا دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان سمیت ملک بھرمیں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے چند افراد کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکال لئے گئے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ صوبائی حکومت نے اقتدارسنبھالا ہے صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا صوبے میں کرپشن عروج پر ہے اور عوام کی ترقی کیلئے آنے والے فنڈز کرپشن اور خوردبرد کی نظر ہورہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں آٹے کی مصنوع قلت پر فوری قابو پایا جائے اورعوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر انجمن تاجران آل بلوچستان سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔
صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،حاجی نصرالدین اچکزئی

ٹیگز:
صوبائی حکومت
