کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پی ڈی ایم میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں کیونکہ انہوں نے ملک و قوم کا جو حشر کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی اور یہی وجہ ہے کہ اب پی ڈی ایم الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرکے امپورٹڈ سرکار کو ایک اور شکست دی۔ پی ڈی ایم چاہے یا نہ چاہے اسے الیکشن میں آنا ہی پڑیگا اور قوم ووٹ کے ذریعے ان نا اہلوں نا لائقوں اور کرپشن کے بادشاہوں کا ایسا احتساب کریگی کہ تاریخ بھی اسے یاد رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کسی بھی وقت الیکشن کیلئے تیار ہے پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے انشاء اللہ عام انتخابات میں دو تہائی کے بجائے تین چوتھائی اکثریت سے تحریک انصاف تاریخی فتح حاصل کریگی۔
پی ڈی ایم میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں،حاجی سیف اللہ کاکڑ

ٹیگز:
حاجی سیف اللہ کاکڑ
