منگچر(ڈیلی گرین گوادر)منگچر ایس بی کے شارٹ لسٹ امیدواروں نے قومی شاہراہ بلاک کردی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو منگچر کے مقام پر ایس بی کے شارٹ لسٹ امیدواروں نے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مرکزی صدر کو رہا نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا اور شاہراہ بلاک رہے گی۔روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے روزہ دار مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے علاقے میں بدترین صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
منگچر،ایس بی کے شارٹ لسٹ امیدواروں نے قومی شاہراہ بلاک کردی

ٹیگز:
منگچر
