کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کہا کہ ایئرپورٹس اور سرحدی علاقوں میں کوویڈ-19 کی سکریننگ بڑھانی ہو گی،بلوچستان کے ائیرپورٹس میں کوویڈ-19 کے پھیلاؤں کے خطرات کے پیش نظر محکمہ صحت بلوچستان کو ائیرپورٹس پر حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوویڈ-19 کی نئی لہر، ائیرپورٹس اور سرحدی علاقوں میں کوویڈ-19 کی سکریننگ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز شوکت بلوچ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاجسٹک ڈاکٹر غلام مصطفی، صوبائی کوارڈنیٹر ویکٹر بورن ڈیزز ڈاکٹر میریوسف، صوبائی کوارڈنیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اختر بلیدی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر نور بخش بزنجو، پلاننگ آفیسر ڈاکٹر ابابکر بلوچ، انچارج پی ڈی ایس آر یو ڈاکٹر ظہیر احمد کاکڑ، انچارج پی ڈی ایس آر یو ڈاکٹر عباد خان، صوبائی کوارڈنیٹر ایچ آئی ایم ایس ڈاکٹر داود کاسی، انچارج پی ایچ لیبارٹری ڈاکٹر مقبول، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ایم آئی ایس ڈاکٹر جہانداد کاسی، ڈائریکٹر فنائنس روح الامین، فیڈرل سول سرجن ڈاکٹر رحیم، ہیلتھ آفیسر طاہر علی، ایپاڈمولوجسٹ ڈاکٹر وکیل شیرانی، چیف ایجوکیشن آفیسر حبیب الرحمن، ایجوکیشن آفیسر خلیل الرحمن نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کہا کہ ایئرپورٹس اور سرحدی علاقوں میں کوویڈ-19 کی سکریننگ بڑھانی ہو گی ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل فلائیٹس پر آنے والے مسافروں کی مانٹیرنگ موثر انداز میں کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل فلائیٹس پر آنے والے مسافروں کی سکریننگ میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جاے گی بلوچستان کے ائیرپورٹس میں کوویڈ-19 کے پھیلاؤں کے خطرات کے پیش نظر محکمہ صحت بلوچستان کو ائیرپورٹس پر حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں ائیرپورٹس پر جراثیم کش اسپرے آمد اور امیگریشن ہالوں میں کیا جائے۔
ایئرپورٹس اور سرحدی علاقوں میں کوویڈ-19 کی سکریننگ بڑھانی ہو گی ، ڈاکٹر نور محمد قاضی

ٹیگز:
ڈاکٹر نور محمد قاضی
