گوادر (ڈیلی گرین گوادر)پسنی میں ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق اتوار کی صبح پسنی قبرستان سے آنل ولد ابراہیم سکنہ پسنی کی لاش ملی ہے جسے گولی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ہفتہ کی شام کو گھر سے نکلا تھا جو واپس گھر نہیں لوٹا جبکہ مقتول مقامی فش کمپنی میں منیجر تھا۔
پسنی میں ایک شخص کی لاش برآمد

ٹیگز:
لاش برآمد
