کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر خزانہ و خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے بلوچستان کو دو لاکھ دس ہزار بوری گندم کی فراہمی کی منظوری پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور صوبائی خوراک پنجاب حسین دریشک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بلوچستان کو 21000میٹرک ٹن گندم کی فوری فراہمی کی منظوری دے کر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے واضع رہے کہ صوبائی وزیر خزانہ و خوراک نے صوبے کو درپیش گندم کے بحران کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی وزیر خوراک پنجاب اور وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سے ملاقاتیں کیں اور ان سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے پنجاب اور پاسکو سے بلوچستان کے لئے گندم کے حصول کو یقینی بنا یا انہی کوششوں کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں پاسکو سے دو لاکھ بوری گندم کی ترسیل کا آغاز ہوگیا ہے اور پنجاب سے بھی گندم کا حصول ممکن ہوا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام سے بلوچستان میں گندم کی صورتحال مستحکم ہو گی صوبائی حکومت عوام کو سستے اور معیاری آٹے کی فراہمی کے لئے پوری طرح پر عزم ہیوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت اور رہنمائی کے مطابق گندم اور آٹے کے بحران کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں عوام مطمئن رہیں حکومت انہیں آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنا رہی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کو 21000 میٹرک ٹن گندم کی فوری فراہمی کی منظوری دے کر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان ۔
