گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر کے ساحل پر غیرملکی ٹرالرز کی موجودگی تشویشناک ہے، ادارے اس متعلق واضح کریں کہ یہ ٹرالرز کیسے اور کس قانون کے تحت بحر بلوچ پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے چیئر مین حسین واڈیلہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئرمین حسین واڈیلہ نے ساحل گوادر میں غیر ملکی ٹرالرز کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے سوال کیا کہ یہ غیرملکی ٹرالرز کس قانون اور کس کی سرپرستی میں بحر بلوچ کو تاراج کررہے ہیں، حسین واڈیلہ نے کہا کہ ملکی و غیرملکی ٹرالرز دونوں غیرقانونی اور ڈاکو ہیں اور ان کو روکنا اداروں کی ذمہ داری ہے. اگر ادارے ان کو روکنے میں ناکام ہیں تو واضح کریں اگر ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں تو ان اداروں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
گوادر کے ساحل پر غیرملکی ٹرالرز کی موجودگی تشویشناک ہے، حسین واڈیلہ

ٹیگز:
حسین واڈیلہ
