کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک گوادر کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں پر گوادر سمیت دیگر علاقوں میں متعدد مقدمات درج کر لئے گئے۔گوادر کے سٹی تھانہ میں مولانا ہدایت الرحمن،نصیب اللہ نوشیروانی، عبدالقدیر، عبدالحفیظ،نوید کلمتی، صادق سمیت دیگر افراد کے خلاف نائب تحصیلدار بلیدہ غلام فاروق کی مدعیت میں دفعات337، 147/149،150/153،186/114، 341/353،477/504کے تحت درج کئے ایک مقدمے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دھرنے کے شرکاء کو اشتعال دلایا جنہوں نے سرکاری گاڑیوں پر پتھراہو کیا اور صغیراحمد کو شدید زخمی کیاجبکہ انہوں نے کار سرکار میں مداخلت بھی کی جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف متعدد مقدمات درج کرلئے گئے ہیں تاہم محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
حق دوتحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن و دیگررہنماؤں پرگوادرسمیت دیگرعلاقوں میں متعدد مقدمات درج

ٹیگز:
مقدمات درج
