کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ میں تخریب کاری سے 18 انچ کی متاثر ہونے والی پائپ لائن پر مرمتی کام شروع ہو چکاہے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ اور سیکورٹی کلیئرنس ملتے ہی کام شروع کر دیا گیاہے اس پائپ لائن کے متاثرہ حصے کو تبدیل کرنے کا عمل رات 12 بجے تک مکمل کردیا جائے گا سوئی سدرن کا عملہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے دھماکے سے بالائی بلوچستان کے علاقوں کچلاک زیارت، بوستان، یارو، کربلا، ہرمزئی اور پشین اور کوئٹہ شہر کے علاقے بشمول ایئرپورٹ روڈ، نواکلی، جناح ٹاؤن، خائزی، اے ون سٹی اور ہزار گنجی کے علاقے متاثر ہوئے ہیں ادارہ اس دوران ہونے والی تکلیف پر صارفین سے معذرت خواہ ہے۔
کوئٹہ میں تخریب کاری سے 18 انچ کی متاثر ہونے والی پائپ لائن پر مرمتی کام شروع ہو چکاہے،ترجمان ایس ایس جی سی

ٹیگز:
ایس ایس جی سی
