کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر میر محمد خان لہڑی نے قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ این 65قومی شاہراہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو بلوچستان کو سندھ سے ملاتی ہے اس کے دو رویہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب میں بھی بولان میں پنجرہ پل متاثر ہوا جو چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی تعمیر نہیں ہوسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے مطالبہ کیا جائے کہ این 65شاہراہ کو موٹر وے یا دو رویہ قومی شاہراہ میں تبدیل کیا جائے اور قرار داد کو ایوان کی مشترکہ قرار داد کے طور پر منظور کیا جائے۔بعدازاں ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں تمام اہم شاہراہوں کو دو رویہ کرنے کی منظور ہوئی تھی قرار داد کو ایوان کی مشترکہ قرار داد کے طور پر منظور کرلیا گیا ہے
این 65 قومی شاہراہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، میر محمد خان لہڑی

ٹیگز:
، میر محمد خان لہڑی
