کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) کوہلو کے علاقے لاسے زئی پر ڈی جی خان شاہراہ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان شدید تصادم پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کوہلو میں فٹبال کے فائنل میچ دیکھنے کے بعد بارکھان واپس جا رہا تھا۔حادثے کے فورا بعد لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ جاں بحق اور زخمی دونوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی جی خان ریفر کردیا گیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات لیویز کی جانب سے جاری ہیں۔
کوہلو، ڈی جی خان شاہراہ پر موٹر سائیکل تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ٹیگز:
کوہلو
