لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں بوری وکلاء پینل نے میدان مار لیا بوری وکلاء پینل کے تمام امیدوار کامیاب صدر ایڈوکیٹ وہاب اتمانخیل،جنرل سیکرٹری،ایڈوکیٹ نسیم لقمان، نائب صدرایڈوکیٹ سردار خان، جوائنٹ سیکریٹری عظیم کاکڑ، پریس سیکرٹری حنیف کاکڑ،لائبریری سیکرٹری موسیٰ جان کاکڑ فنانس سیکرٹری کے لئے کلیم اللہ کاکڑ اور حیات اللہ دمڑ کے درمیان مقابلہ ٹائی ہوگیا اس طرح چھ چھ ماہ دونوں کابینہ میں کام کریں گے نومنتخب صدر ایڈوکیٹ وہاب اتمانخیل اور جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ نسیم لقمان نے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر آپ لوگوں جو اعتماد کا اظہار کیا ہے انشااللہ وکلاء کے کاز کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہائی سرکٹ بینچ کے قیام کے لئیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی وکلاء اپنے اندر اسی طرح اتحاد واتفاق قائم رکھیں۔
لورالائی ، ڈسٹرکٹ بار الیکشن بوری وکلاء پینل کے تمام امیدواران کامیاب

ٹیگز:
وکلاء پینل
