قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے اقدامات کررہے بجلی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف کلیوں میں نئے ٹرانسفار مر رکھ رہے ہیں پانی کی کمی پر قابو کرنے کے لیئے واٹر سپلائی اسکیموں کوسولر پر منتقل کررہے ہیں شہر میں قائم تجاوزات خصوصا” زاوہ ندی میں قائم تجاوزات کو ہٹانے کے لیئے بہت جلد آپریشن شروع کیا جائے گا شہر میں مصنوعی مہنگائی کرنے والے تاجروں مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی شہری ہربوئی کی صنوبر کے جنگلات کو کاٹنے سے اجتناب کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات کے صحافیوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر سینیر صحا فی عبداللہ لہڑی یوسف مینگل امجد سلامی اورسوشل میڈیا ایکٹوسٹ یاسر زہری نبی بخش انجم بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ صحافی اپنے قلم کے زریعے علاقی مسائل کی نشاندہی کرے جن کے حل کے لئے دستیاب تمام وسائل بروقار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ شہر میں قائم تجاوزات کے خلاف خصوصاً زاوہ ندی کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا انہوں نیکہا کہ زاواہ ندی میں تجاوزات کی وجہ سے چھبیس اگست کو سیلابی ریلوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہو ئے اور غریب لوگوں کی مکانات سیلابی ریلوں کو نظر ہوگئے تھے انہوں نے کہاکہ شہر میں بجلی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف کلیوں میں نئے ٹرانسفارمرز رکھ دیئے گئے ہیں تاکہ بجلی کی وولٹیج میں کمی بیشی اورٹرپنگ پر قابو پا لیا جائے گاانہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے واٹر سپلائی اسکیمز کو سولرپینل پر منتقل کرنے کاکام بھی جاری ہیں انہوں نے کہا کہ تاجروں کو مصنوعی مہنگائی کرنیکی اجازت نہیں دی جانے گی اور اشیاء خوردونوش اور ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی
بجلی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف کلیوں میں نئے ٹرانسفار مر رکھ رہے ہیں،ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی

ٹیگز:
منیراحمددرانی
