پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور معروف عالم دین بانی مدارس سابق رکن قومی اسمبلی شیخ الحدیث مولانا رحمت اللہ کی یاد میں پنجگور پریس کلب اور جمعیت علماء اسلام کے تعاون سے میڈیا سمینار ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں منعقد ہوا مرحوم مولانا رحمت اللہ رح کی دینی سیاسی ملی وسماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا میڈیا سمینار میں پنجگور کے دینی، سیاسی،سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی سمینار کے مہمان خاص جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری تھے جبکہ دیگر اعزازی مہمانوں میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ خلیل سارنگزئی،بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ، بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکرٹری نوراحمد بلوچ، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابقہ صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ،حاجی عطاء اللہ بلوچ، حاجی زاہد حسین، پیپلزپارٹی کے ڈویژنل سکرٹری آغا شاہ حسین، بلوچ مسلم لیگ ن مکران کے صدر اشرف ساگر، منشیات کمیٹی اور سول سوسائٹی پنجگور کے صدر حاجی افتخار بلوچ، جماعت اسلامی کے امیر حافظ صفی اللہ بلوچ، مولانا نورمحمد مدنی اور دیگر شامل تھے۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینٹر مولانا عبدالغفور حیدری جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سابقہ صوبائی وزیر حافظ خلیل سارنگزئی، بی این پی مینگل کے مرکزی سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ حاجی زاہد حسین بلوچ بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سیکرٹری نوراحمد بلوچ میر کفایت اللہ بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ حاجی عبدالعزیز مسلم لیگ ن کے اشرف ساگر پیپلزپارٹی کے آغا شاہ حسین جماعت اسلامی کے امیر حافظ صفی اللہ،مولانا علی احمد،مولانا عبدالحلیم،حاجی محمد یاسین،مولانا نور محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا رحمت اللہ مرحوم کی دینی سیاسی وسماجی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی مولانا رحمت اللہ کا کردار ایک کھلی کتاب کی مانند ہے جس پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہے وہ بے شمار خوبیوں کے مالک تھے جو لوگ اسے قریب سے جانتے تھے وہ اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے پنجگور میں آج اگر دینی مدارس کا جھال پھیلا ہوا ہے یہ سب مولانا رحمت اللہ کی دینی خدمات کا نتیجہ ہیں مقررین نے کہا کہ علم حاصل کرنا کوئی کمال نہیں بلکہ حاصل کی گئی علم کو دوسروں میں منتقل کرنا باعمل ہونے کی نشانی ہے مولانا رحمت اللہ رح نے علم حاصل کرنے کے بعد اسے بلوچستان کے کونے کونے میں پھیلایا آج اگر پنجگور کی زمین دینی علوم کے حوالے سے زرخیز ہے یہ سب مولانا رحمتِ اللہ کی جدوجہد اور کوششوں کا ثمر ہے مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر جانا چائیے اسی میں ہماری کامیابی ہے زاتی سیاسی سیٹ والیکشن جیسے مفادات کو بالائے رکھنا چائیے مولانا رحمت اللہ نے پنجگور میں دینی تعلیم عام کیا وہ ایک خیرخواہ اور امن پسند شخصیت کے مالک تھے ہمیشہ لوگوں میں جاری جھگڑوں کے تصفیہ اور انکو آپس میں جوڑنے میں مصروف رہتے تھے اس طرح کے خیرخواہ انسان بہت کم پیدا ہوتے ہیں جو دوسروں کے دکھ درد بانٹنے میں اپنی توانائیاں خرچ کریں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا رحمت اللہ ایک بڑے نام تھے جسکا نسبت علمائے دیوبند سے تھا انہوں نے کہا کہ دوبند مدارس کے قیام سے قبل انگریز کی کوشش تھی کہ مسلمانوں کو جبراً عیسائی مہزب اختیار کرنے پر مجبور کیا جائے مگر علمائے کرام نے دیوبند مدرسہ کا قیام عمل میں لایا مولانا عبدالکلام آذاد اور دیگر جئید علماء نے تعلیم کے ساتھ عدم تشدد کا فلسفہ آپنایا اور اپنی جہدوجہد کو سیاسی بنیادوں پر لیکر آگے بڑھے تاکہ دنیا کل اسے کوئی اور نام نہ دے مولانا حسین احمد مدنی نے فتوح دیا کہ انگریز کی فوج میں بھرتی حرام اور مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے جب وہ انگریزی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ کفن اور موت کو گلے لگانے کے لیے تیار ہوں انہوں نیکہا کہ بدعت،شرک پیر پرستی کے خلاف مولانا رحمت اللہ رح نے اہم کردار ادا کیا مولانا رحمت اللہ کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوئی ہے یہ مدتوں تک پر نہیں ہوسکے علماء یکجہتی اتحاد واتفاق کا پیغام عام کریں قوم
پرستوں اور علمائے کرام کے موقف میں انیس بیس کا فرق ہے ساحل وسائل اور لاپتہ افراد انسانی حقوق کے مسلے پر سب کا موقف ایک ہے دین اسلام نے ہمسائے کے حقوق پر زور دیا ہے جمعیت کا یہی نقطہ نگاہ ہے کہ جہاں معدنیات نکل آئیں سب سے پہلے مقامی افراد پھر صوبے اور اسکے بعد وفاق کی ترجیحات کو دیکھا جاتا ہے سب سے پہلا حق اس زمین پر بھیٹے لوگوں کا بنتا ہے آٹھورین ترمیم اشک شوئی ہے ملک کے آئین نے جو حقوق دی ہے وہ ملنا چائیے حالانکہ اٹھارویں ترمیم کے تحت بلوچستان کو جو حقوق ملنا چاہئے وہ نہیں ملے مگر یہ ایک آغاز ہے اس لیے قبول کیا بلوچستان کا رقبہ 47 فیصد ہے ترقیاتی بجٹ آبادی پر ملتے ہیں اس وجہ سے ترقی کی شرح کم ہے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے گیس تیل کوئلہ ریکوڈک اور سیندک یہاں سے ہے بلوچستان کے دولت لو لوٹا جارہا ہے بلوچستان غریب نہیں ہے عربستان کے ریاستیں ہمارے ایک ضلع کے برابر نہیں مگر انہوں نے ترقی ہے قطر کی مثال لے لیں آج وہ کہاں کھڑا ہے وہ اصولوں پر قائم رہا مگر کسی کے سامنے ڈھیر نہیں ہوا ہم ایٹمی قوت ہوتے ہوئے بھی اپنا پالیسی لاگو نہیں کرسکتے بلوچستان کے مسائل پر ہم قوم پرستوں کے ساتھ ایک پیج پر ہیں ریاست صحافیوں کے تحفظ یقینی بنائے یہ ملک کا چوتھا ستون ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں انٹر نیٹ کی بندش بڑی زیادتی ہے یہاں کے طلباء نیٹ کے بغیر کس طرح اپنی ایجوکیشن کو آگے بڑھاسکتے ہیں سیکورٹی مسائل صرف پنجگور میں نہیں ہے دوسرے علاقوں میں بھی سیکورٹی کا مسلہ موجود ہے وہاں اس پر پابندی نہیں ہے۔۔ پنجگور خضدار دالبندین پسنی میں کے ہوائی اڈے بلاوجہ بند کردیئے گئے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ہوائی اڈوں میں فضائی سروس بحال کی جائے۔۔اور پنجگور میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔
بلوچستان کے مسائل پر ہم ایک پیج پر ہیں،مولانا عبدالغفور حیدری و دیگر کا خطاب

ٹیگز:
بلوچستان
