اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا سیاست کا محور عوام کی بلا رنگ نسل خدمت کرنا ہے وہ ایک مضبوط سیاسی قوت ہے حلقہ مڑی نمبر 2 سے جیٹھا مل کی کامیابی جمعیت علماء اسلام لسبیلہ میں مقبولیت کا واضح ثبوت ہے مستقبل میں انشااللہ جے یو آئی لسبیلہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ان خیالات کا اظہار نے مکھی شام لعل لاسی نے جیٹھا مل کی جنرل کونسلر کی نشت پر کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مکھی شام لعل لاسی نے کہا کہ میں حلقے کی عوام ہندو و مسلم برادری کا بے حد مشکور و ممنون ہوں جن کی کاوشوں سے جمعیت علماء کے نامزد امیدوار کی کامیابی ممکن ہوئی ہے یہ سب اقلیتی برادری اور مسلم برادری کے مشترکہ اتحاد، پیار، محبت وشفقت کی اعلیٰ مثال ہے۔ لسبیلہ کی ہندو برادری کے علاوہ مسلم برادری دیگر لوگوں نے مجھے جو پیار محبت دیا ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا جیٹھا مل کی جیت کی خوشی پولنگ اسٹیشن پبلک اسکول اوتھل سے ریلی کی شکل میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے ڈھول و چاپ پر حمایتوں نے ثقافتی رقص کیا اور نومنتخب کونسلر جیٹھا مل اور مکھی شام لعل پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائیں گئے۔عشائیے کی پر وقار تقریب سے رام لعل لاسی،ارجن داس لاسی، جیرام داس، سید محبوب شاہ،حافظ حسین مدنی و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اقلیتی برادری اور مسلم برادری کے لوگ کثیر تعداد میں شریک تھے۔
جمعیت علماء اسلام کا سیاست کا محور عوام کی بلا رنگ نسل خدمت کرنا ہے، شام لعل لاسی

ٹیگز:
شام لعل لاسی
