کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ کو کا بینہ میں شامل کر نے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بی اے پی کے رکن صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ کو صوبائی مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایڈوائس گورنر بلوچستان کو ارسال کر دی گئی جس کی منظوی کے بعد مٹھا خان کاکڑ کو بطور مشیر صوبائی کا بینہ میں شامل کر لیا جائے گا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ کو کا بینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

ٹیگز:
مٹھا خان کاکڑ
