وندر (ڈیلی گرین گوادر)وندر میں قومی شاہراہ N-25 پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ الجلیل ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں بیلہ کی جانب سے آنے والی تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو کچل دیا۔حادثے میں 58 سالہ نواز ولد علو قوم انگاریہ ساکن جہڑائی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 وندر اور موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو ریسکیو سینٹر وندر منتقل کیا گیا۔وندر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی۔
وندر میں مسافر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ٹیگز:
وندر
