کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع مستونگ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مستونگ کے علا قے پشکرم میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور گاڑی میں ٹکر کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے واقعہ کے بعدمقامی انتظامیہ نے حادثہ میں زخمی افراد کومستونگ ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے بعد انھیں کوئٹہ منتقل کیاجارہا ہے۔
مستونگ ، قومی شاہراہ پرٹریفک حادثہ میں 4 افراد زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
