کوئٹہ (گرین گوا در نیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ میرا اولین ترجیحی اپنے حلقہ انتخاب میں 7 اکتوبر کو بہت بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کاازلہ کرنا زلزلہ متاثرین کے مہندم شدہ مکانات کی دوبارہ تعمیر ہے جس کیلئے ہماری کوشش ہے کہ جن کے مکانات تباہ ہوگئے ہے انہیں نقد رقم فراہم کرینگے تاکہ زلزلہ سے تباہ حال لوگ اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرسکے امید ہے نئے قائد ایوان اور کابینہ اراکین ایک نئے جزبے سے بلوچستان کے تمام اضلاع میں بلا تعصب رنگ،نسل زبان ترقی کاعمل شروع کرینگے ہمارے پاس وقت کام اور عوام کے مسائل بے شمار ہے ہم سب نئے قائدایوان کے ساتھ ملکر صوبے کے عوام کو تمام درپیش مسائل مشکلات حل کرنے صوبے میں امن وامان کے قیام، بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور صوبے میں صحت، تعلیم سمیت محکموں میں جنگی بنیادوں پر فعال کرکے عوامی خدمت پرمامور کرنا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنر ہاوس میں وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد حلقہ انتخاب ہرنائی و زیارت کے کارکنوں، قبائلی معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع حلقے کے دونوں اضلاع کے پارٹی کارکن عہدیدار بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے حاجی نورمحمد خان دمڑ کو دوبارہ وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ہار بھی پہنائے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بہت جلد وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ہرنائی کا دورہ کرکے زلزلہ متاثرین کے نقصانات، اور ابتک متاثرین کے ساتھ کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے زلزلے میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے کے علاوہ شہداء اور زخمیوں میں امدادی چیک بھی تقسیم کرینگے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہماری کوشش اور اولین ترجیحی ہرنائی زلزلہ متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنا ہے جس کیلئے ابتدائی طورپر وزیراعلیٰ نے کچھ رقم کی منظوری دی گئی لیکن زلزلہ متاثرین کی مکانات کیلئے منظور کردہ رقم ناکاپی ہے ہماری کوشش ہے کہ اس رقم میں مزید اضافہ کرو کیونکہ گزشتہ ایک ماہ سے زلزلہ متاثرین جس اذیت اور مشکلات سے دوچار ہے وہ ناقابل بیان ہے اور شدید سردی میں ٹینٹوں میں رہنے کی وجہ سے زلزلہ متاثرین مشکلات سے دوچار ہے لیکن مجھے زلزلہ متاثرین کے مشکلات تکالیف کا شدت سے احساس ہے ہرنائی میں 7 اکتوبر کو زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا ہے،سینکڑوں گھر ملبے کا ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہے،زلزلہ متاثرین کی بحالی میری اولین ترجیحی ہے زلزلہ متاثرین کی سروے رپورٹ کے مطابق متاثرین کو امدادی رقم کی منظوری کیلئے کوشش کررہاہوں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زلزلہ متاثرین ہرنائی کی مدت کیلئے این جی او ز کو امدادی سامان یا متاثرین مدت کرنے میں جن مشکلات کا سامنا ہے جلد یہ مسئلہ بھی حل کرینگے اور تمام ملکی و بین الاقوامی این جی اوز اور اداروں کو بلوچستان حکومت کی پالیسی کے مطابق این او سی کا اجرا ء کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میں بہت پرامید ہے کہ موجودہ نئے قائدایوان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت مین بلوچستان کے عوام میں جو احساس محرومیاں پائی جاتے ہے جلد ختم ہونگے
امید ہے نئے کابینہ اراکین اپنے تمام ترصلاحتیوں کوبروئے کارلاکر صوبے کوترقی کی راہ پرگامزن کرینگے، نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
نورمحمد دمڑ
